Sunday, June 3, 2012

ساڈے ملک دی بجلی جی

شروع کرتا ہوں الله تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے، اپنے اس بلاگ پر میری یہ پہلی پوسٹ ہے اس لیے کافی دیر سے سوچ رہا تھا کے پہلی پوسٹ کس ٹاپک پے، لکھوں، پر مہربانی پاکستان واپڈا والوں کی جنہوں نے میرے لیے آسانی پیدا کردی، تو اس لیے میرا پہلا ٹاپک ہو گا پاکستان میں بجلی کی لوڈ شڈینگ، تو جناب آپ پچھلے 4 سال سے اس موضوع پر بہت کچھ پڑھ دیکھہ  اور سن چکے ہوں گے، میرا مقصد آپکو بور کرنا یا کوئی لیکچر دینا نہیں ہے، میں تو بس اپنے دل کی بھڑاس نکالنا چاہتا ہوں جو کے عرصہ چار سال سے دل میں بھری پڑی ہے،
 تو جناب جب چار سال پہلے 'پی پی' یعنی (Peoples party) نے اپنی حکومت شروع کی تھی تو تب سے ہی 'پی پی' نے کہنا شروع کر دیا تھا کے دسمبر تک لوڈ شڈینگ ختم کر دی جاۓ گی، اور ہم بھولی پاکستانی عوام 'پی پی' کے وعدہ پے یقین کر بیٹھے ، لیکن 'پی پی' والے بھی کہاں جھوٹ بول رہے تھے انہوں نے بھی تو دسمبر کہا تھا بس، سال تو نہیں بتایا تھا، اب کون سے دسمبر میں لوڈ شڈینگ ختم ہوگی دسمبر 2018 میں یا دسمبر 2025 میں یہ تو ہمارے حکمران جانیں یا الله کی ذات جانے، پر ہمارا تو جوس نکال دیا ان چار سالوں میں 'پی پی' نے، یہاں قصور صرف 'پی پی' کا ہی نہیں ہے، الله لمبی عمر دے میاں برادران کو میرا مطلب ہے PMLN کو انہوں نے بھی پورا پورا ساتھہ دیا ہے PP والوں کا، مجال ہے جو ایک دن بھی PP والوں کو محسوس ہوا ہو کے پاکستان میں اپوزیشن نام کی کوئی چیز ہے ،
 خیرPP کو ہم کیا کہیں اور کیا نہ کہیں، اس کے لیے چُپ ہی بہتر ہے، پر ایک دو روز پہلے میاں صاحب کا ایک بیان پڑھا اخبار میں کے 'لوڈ شڈینگ سے ملک تباہ کرنے والی PP کو گھر پہنچا کے دم لیں گے' یقین کرو دوستوں یہ بیان پڑھ کے دل کیا کے دیوار میں سر دے مارو پر نہیں مارا کیوں کے سرزخمی ہو جاتا اور بجلی تو پھر بھی نہیں آنی، خیر اب اس بیان کو نوٹ کریں ک میاں صاحب کو کتنی جلدی خیال آ گیا PP کو گھر بھیجنے کا، میاں صاحب رہنے دیں اب، اب تو الله تعالیٰ نے اور تین چار مہینوں میں ہمیں ویسے بھی PP سے نجات دے دینی ہے،
 خیر دوستوں آنے والے کم از کم دس سالوں میں تو بجلی کی لوڈ شڈینگ ختم نہیں ہونے والی اگر اسی ہی دو چار اور حکومتیں چلی تو، بہرحال جو ہوا سو ہوا پر اگلی دفع جب آپ  ووٹ ڈالنے جائیں تو یہ ضرور سوچ لے جیے گا کے دن اور رات بجلی کے بنا کس طرح گزرتے تھے،
 (آخر پے، دوستوں یہ تحریر پڑھ کے یہ مت سوچ لی جیے گا کے میں کوئی سیاسی بلاگ شروع کر رہا ہوں ، نہیں اسی کوئی بات نہیں ہے ، یہ بلاگ تو میں نے اپنی سوچ اپنا تجربہ آپ سب سے share کرنے کے لیے شروع کیا ہے، جو کے کسی بھی ٹاپک پے ہو سکتا ہے مثال کے طور پر فلم،ویب،سافٹ ویر، آئ ٹی کچھ بھی، میری تحریر کیسی لگی ضرور بتائیے گا، تحریری غلطیوں کے لیے معذرت.  
مزید پڑھیے
 

Azhoo>> Copyright © 2011 | Template design by O Pregador | Powered by Blogger Templates